چھبیس دسمبر کو چائنا میڈیا گروپ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے اشتراک سے فور کے دستاویزی فلم “مکاؤ کے پکوان”کے شوٹنگ کا آغاز ہوا۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیرمین حہ ہو ہوا ،مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیگٹیو حہ ای چھنگ ،چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ شین ہائی شیونگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے مکاؤ میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔دو ہزار سترہ میں مکاؤ کو یونیسکو کی جانب سے دنیا میں “تخلیقی کھانے کا شہر”قرار دیا گیا۔”ایک ملک دو نظام”کے کامیاب تجربات کے تحت مکاؤ کے کھانے مشرقی و مغربی ثقافت کے تبادلوں کی ایک مثال بن چکی ہے۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ امید ہے کہ دستاویزی فلم “مکاؤ کے پکوان” مکاؤ میں وبا کے اثرات کو دور کرنے ،سیاست اور معیشت کو بحال کرنے اور ثقافتی اثرات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔