ترکی کے وزیر صحت فخریتین کوکا نے چوبیس تاریخ کی شام کو بتایا کہ ترکی نے تسلی کرلی ہے کہ چین کے بیجنگ کھہ شینگ جونگ وی بائیوٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے تیار کردہ کووڈ-۱۹ ویکسین ترک عوام کے لئے موزوں ، کارآمد اور محفوظ ہے۔فخریتین کوکا نے اس شام منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی میں کھہ شینگ کمپنی کے کووڈ-۱۹ ویکسین لگائے گئے رضاکاروں کے بارے میں اعداد و شمار کے ابتدائی تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ اس کمپنی کے کووڈ-۱۹ ویکسین کی تاثیر 91.25 فیصد ہے ، اور کلینیکل ٹرائل کے دوران اس کے کوئی سنگین مضر اثرات نہیں پائے گئے۔ چین نے ترکی کو متعلقہ ویکسینوں کی برآمد کی منظوری دے دی ہے ۔اگر سب ٹھیک رہتاہے تو چین سے 30 لاکھ ویکسینوں کی پہلی کھیپ مستقبل قریب میں ترکی پہنچے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے مرحلے میں نوے لاکھ افرادخاص طور پر میڈیکل اسٹاف اور اعلی رسک گروپوں کو ویکسین لگائی جائے گی ۔پچیس تاریخ کو ترکی کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ترکی میں مجموعی طور پر 2،118،255کووڈ۔۱۹ کے کیسز اور 19،371 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔