اگلے سال چین کے “دو اجلاسوں” کا وقت مقرر

0

چھبیس تاریخ کی  سہ پہر  چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے 24 ویں  اجلاس  میں تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے سالانہ اجلاس کو  بلانے کی منظوری دی گئی۔ جس کے مطابق تیرہویں قومی عوامی  کانگریس کا چوتھا اجلاس اگلے سال پانچ مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس یعنی سی پی پی سی سی کی 13 ویں قومی کمیٹی کی 47 ویں چیئرمین میٹنگ میں سی پی پی سی سی کی13 ویں  قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس بلانے کی تجویز کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی  ۔تجویز کے مطابق سی پی پی سی سی کی  13 ویں نیشنل کمیٹی کا چوتھا اجلاس آئندہ سال چار مارچ  کو  بیجنگ میں شروع ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY