برازیل میں چینی ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائلز کی تکمیل ، ویکسین کے محفوظ اور موثر ہونے کی تصدیق

0

تئیس دسمبر کو برازیل میں ، ساؤ پالو اسٹیٹ گورنمنٹ اور  بٹانن میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک پریس کانفرنس میں  سائینووک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کے کلینکل ٹرائلز  کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نتائج سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ  کووڈ-۱۹ کے خلاف  یہ چینی ویکسین موثر اور محفوظ ہے۔

برازیل دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کیلی فورڈ ویکسین کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔فی الوقت  اسی  ویکسین کا تیسرا مرحلہ  انڈونیشیا ، ترکی اور چلی میں جاری ہے۔  بٹینٹن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر دیماس کوواس نے کہا کہ سینوواک کمپنی برازیل میں ہونے والے ٹیسٹس کے نتائج کا مزید تجزیہ کرے گی اور  پندرہ دن میں  نتائج کا اعلان کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here