پچیس دسمبر ، 2020 ، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام کی 5 ویں سالگرہ ہے۔ چین کی طرف سے شروع کیے جانے والے پہلے کثیرالجہتی مالیاتی ادارے کے طور پر ، اے آئی آئی بی گذشتہ پانچ سالوں میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ اپنے قیام کے بعد سے ، اے آئی آئی بی ایشیاء میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، باہمی روابط کو فروغ دینے ، علاقائی تعاون کو مضبوط کرنے اور مشترکہ ترقی کوفروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اے آئی آئی بی کے 57 بانی ارکان تھے اور اب تک اس کے کل ارکان کی تعداد 103 ہو چکی ہے جن کو انفراسٹرکچر سرمایہ کاری میں تقریبا 20 بلین امریکی ڈالر مہیا کیے گئے ہیں۔
اے آئی آئی بی کے ذریعہ قائم کردہ ایمرجنسی فنڈ کی ابتدائی مالیت 5 ارب امریکی ڈالر تھی ، جو رواں سال جولائی میں بڑھ کر 13 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔کووڈ-۱۹ کی وبا کے پھیلنے کے بعد سے ، اے آئی آئی بی نے رکن ممالک کی مدد کے لیے ایک ہنگامی فنڈ قائم کیا ہے ، جس سے ویتنام ، جارجیا ، پاکستان ، ترکی اور قازقستان سمیت 12 ممالک نے استفادہ کیا ہے۔
اسٹینڈر اینڈ پورز ، موڈی اور فِچ سمیت درجہ بندی کی تین بڑی بین الاقوامی ایجنسیوں نے اے آئی آئی بی کو ” ٹرپل اے” کا اعلی درجہ دیا ہے۔ ورلڈ بینک کے سابق صدر زولک کا کہنا ہے کہ اے آئی آئی بی نے انتظام و انصرام ، شفافیت ، بین الاقوامی معیار اور تعاون کے حوالے سے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔