
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پچیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران چین۔یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدے کے حوالے سے میڈیا سوالات کے جوابات دیے۔انہوں نے کہا کہ چین۔یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدے کا مقصد دوطرفہ سرمایہ کاری کے لیے مزید مواقع اور بہترین ادارہ جاتی ضمانت فراہم کرنا ہے۔اس معاہدے کے حوالے سے دونوں فریقوں کے مشترکہ اقدامات درکار ہیں۔وانگ وین بین نے کہا کہ چین اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ، چین اپنی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھتے ہوئے بیرونی مذاکرات کرے گا ، اور یورپی یونین کے ساتھ جامع ، متوازن اور اعلی درجے کے سرمایہ کاری معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کرے گا۔