اس سال چین کی معیشت 2 فیصد بڑھی جب کہ اگلے سال یہ 7.9 فیصد بڑھے گی ،ورلڈ بینک

0

تیئس دسمبر کو ، ورلڈ بینک نے  چائنا اکنامک بلیٹن دسمبر 2020 جاری کیا۔ اس سال جولائی میں عالمی بینک نے جو رپورٹ  جاری کی تھی اس کے مقابلے میں حالیہ  رپورٹ میں رواں سال چینی معیشت کی شرح نمو 1.6 فیصد سے بڑھ کر 2 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2021 میں ، جیسے ہی صارفین اور کاروباری اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا تو لیبر مارکیٹ کے حالات بہتر ہوتے جائیں گے ، جس کے نتیجے میں چینی معیشت کی شرحِ نمو سات اعشاریہ نو فیصد تک پہنچ جائےگی۔

  عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ وبا کے دیرپا اثرات کی وجہ سے ،2021میں  دنیا  کو پے در پےچیلنجز اور انتہائی غیر یقینی عناصر کا سامنا ہوگا ۔ اگرچہ چین کی معیشت دنیا کی بیشتر معیشتوں سے پہلے بحال ہوچکی ہےتاہم  چین کو بیرونی خطرات اور داخلی بحالی کو متوازن کرنے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here