چین اور پاکستان ایک ساتھ مل کر سی پیک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنائیں گے ،چینی وزارت خارجہ

0

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا  ہےکہ حال ہی میں سی پیک منصوبہ جات کی تعمیر میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانی افراد کو ایک آن لائن تقریب کے ذریعے اعزازات عطا کیے گئے ہیں۔ گوادربندرگاہ سمیت  سی پیک کے دیگر منصوبہ جات میں کام کرنے والے اٹھارہ پاکستانیوں کو ایوارڈز دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سی پیک دی بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ سی پیک نے پاکستان کی قومی تعمیر و ترقی اور علاقائی رابطہ سازی میں ٹھوس خدمات سر انجام دی ہیں ۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنائے گا تاکہ دونوں ممالک نیز خطے کے عوام اس سے مزید مستفید ہو سکیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY