ایرانی جوہری معاہدے پر جلد از جلد عملدرآمد کرنے کی کوشش کی جائے، چین

0

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے بائیس دسمبر کو ایران کے ایٹمی مسئلے پر سلامتی کونسل کی ویڈیو کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے اپیل کی کہ ایرانی جوہری معاہدے پر جتنی جلدی ممکن ہوعملدرآمد کی کوشش کی جائے۔ امریکہ جلد از جلد غیر مشروط طور پر معاہدے میں واپس آئے اور دو بارہ  اس پر عملدرآمد کا آغاز  کرے۔

گنگ شوانگ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کی موجودہ صورتحال کی اصل وجہ اس معاہدے سے امریکہ کا یکطرفہ انخلا ہے۔ ایران کے ایٹمی  مسئلے میں اس وقت  اہم تبدیلیاں آ رہی ہیں ، نئے مواقع کے ساتھ اسے نئے  چیلنجز  کا بھی سامنا ہے۔ تمام فریقوں کو  صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ایرانی  جوہری  معاہدے پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔ایرانی جوہری معاہدے پر مشترکہ کمیشن کے فریم ورک کے تحت بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنا چاہیے اور معاہدے میں حقوق اور ذمہ داریوں کے توازن کو بحال کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here