مریم نواز کی وزیراعظم عمران خان کے بیان کی تصویر لگا کر شدید تنقید

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کبھی بھی نئی گورنمنٹ کو اس طرح حکومت میں نہیں آنا چاہیے، پوری تیاری ہونی چاہیے۔

اس بیان پر مریم نواز نے شدید ردعمل دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اسی بیان کی تصویر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سوغات کوپاکستان پر مسلط کرنے کیلئے چند افراد نے اتنی محنت بھی کی اوربدنامی بھی کمائی؟‘ انسان دنگ رہ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزراء کی کارکردگی اور انہیں اہداف سونپنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ ہمیں اس سسٹم پر نظر ثانی کرنی چاہیے، جب آپ کی ٹیم بن جائے تو پھر آپ کو حکومت سنبھالنے سے پہلے پورا ٹائم ملنا چاہیے خصوصی طور پر حکومت سنبھالنے کی تیاری کیلئے‘۔

SHARE

LEAVE A REPLY