ایران کے ایٹمی مسئلے پر وانگ ای کی پیش کردہ چار تجاویز

0

اکیس دسمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ایران کے ایٹمی مسئلے کے حوالے سے منعقدہ  وزرائے خارجہ کے ویڈیو اجلاس میں شرکت کی۔ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ ایرانی ایٹمی صورتحال نازک موڑ پر  ہے۔ امریکہ کے  نو منتخب صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ معاہدے میں واپس شامل ہوجائیں گے تاہم  ایران پر امریکی دباؤ اب بھی بڑھ رہا ہے۔ اس وقت جامع معاہدے کو نا صرف درست راہ پر واپس آنے کا ایک موقع مل رہا ہے بلکہ غیر معمولی  خطرات اور چیلنجز  کا بھی سامنا ہے۔اس سلسلے میں چین  چار تجاویز  پیش کرتا ہے :پہلی تجویز یہ کہ ، اس  معاہدےکا  مکمل تحفظ کیا جائے ۔دوسری، معاہدے میں واپسی کے لیے امریکہ پر زور ڈالا جائے ۔ تیسری تجویز کہ  معاہدے پر عملدرآمد کے دوران تنازعات سے منصفانہ اور معقول طور پر نمٹا جائے  اور  چوتھی تجویز یہ ہے کہ علاقائی امن کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY