چین میں انسانی حقوق کے تصورات ،نظریات اور مکالمات اور انسانی حقوق کے حوالے سے بلیو بک کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک ویڈیو سیمینار انیس تاریخ کو منعقد کیا گیا۔چائنیز سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ریسرچ اور نان کائی یونیورسٹی کے ہیومن رائٹس ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا۔قومی سطح پرانسانی حقوق سے متعلق تحقیقی اداروں کے پچاس سے زائد ماہرین نے سیمینار میں شرکت کی اور چین میں انسانی حقوق کے نظریے ، انسانی حقوق کے اظہار اور انسانی حقوق کی سمت جیسے موضوعات پر مفصل تبادلہ خیال کیا۔شرکاء نے اتفاق کیا کہ چین میں انسانی حقوق کی ترقی کا نصب العین ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔انسانی حقوق کے نظریہ کاروں کی اکثریت جامع طور پر عوام کی مرکزیت پر مبنی تحقیق کو آگے بڑھائے گی ، نئے عہد میں چین میں انسانی حقوق کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا اور انسانی حقوق کے شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ پیکنگ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے شعبے سے وابستہ پروفیسر لیو یون ہوا نے کہا کہ چین کے”انسانیت کے لیے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر”جیسے انسانی حقوق کے تصورات اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قراردادوں کاحصہ بن چکے ہیں جو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی گورننس اور فروغ میں چین کے عملی اقدامات کا مظہر ہے۔