۱۸ دسمبر کو چینی صدرشی جن پھنگ نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے نام ایک پیغام میں ان کی تیمارداری کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کووڈ ۱۹ سے جلد شفا یاب ہو جائیں گے ۔انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے وبا کے خلاف فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کا اظہار کیا ۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین انسداد وبا کے سلسلے میں فرانس کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتا رہےگا اور عالمی سطح پر وبا پر قابو پانے کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔