چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ کی پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے بات چیت

0

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے ۱۶ دسمبر  کو بیجنگ سےویڈیو  لنک کے ذریعے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین  صادق سنجرانی  سسے گفت و شنید  کی۔ وانگ یانگ نے کہا کہ رواں  سال کے شروع میں  ، صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی  ۔پاکستانی  صدر عارف علوی نے کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد  مشکل  وبائی صورتِ حال میں  بھی چین کا  دورہ کیا۔ چین اور پاکستان کے درمیان قائم  “آہنی ” دوستی نے انسداد وبا کے سلسلے میں    تعاون کی بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اگلے سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جائےگی ۔دونوں فریقوں کو اعلی سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے ، انسداد وبا کے تعاون  کو مزید گہرا کرنا چاہیے  ، مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر ، معاشی ، تجارتی ،مالی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو  مضبوط کرنا  چاہیے۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، پاکستانی سینیٹ کے ساتھ دوستانہ تبادلے کو مستحکم کرےگی اور  چین پاکستان ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو آگے بڑھائےگی۔

صادق سنجرانی  نے وبا  کے خلاف چین کی کامیابیوں کی بے حد تعریف کرتے ہوتے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے  پاکستان ، چین  کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید وسعت دینے  اور چاروں موسموں کی پاک چین اسٹریٹیجک  شراکت داری  کو فروغ دینے کا خواہش مند  ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here