غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں مدد فراہم کریں گے، چینی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 15 تاریخ کو معمول کی  پریس کانفرنس کے دوران کہا  کہ پسماندہ ممالک یا کچھ ترقی پذیر ممالک میں ویکیسن کی دستیابی اور کم داموں فراہمی کے لئے چین امداد سمیت دیگر ذرائع کا استعمال کر سکتا ہے۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہ کیا چین کی جانب سے تیار کردہ ویکیسن پسماندہ ممالک کو مفت فراہم کی جائے گی؟ وانگ وین بین نے کہا کہ چین ویکسین کی تحقیق و ترقی مکمل ہونے اور اسے استعمال میں لانے کے بعد ، اسے ایک عالمی عوامی پیداوار کے طور پر ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔  وانگ وین بین نے توجہ دلائی کہ چینی حکومت بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام ممالک کو محفوظ اور مؤثر ویکسین حاصل کرنے کے مساوی مواقع میسر آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here