یورپی اور امریکی کمپنیاں وبا کے بعد کے دور میں بھی چینی سپلائرز کو ترجیح دے رہی ہیں ،سروے

0

جرمن ایلیانز گروپ کے تحت تجارتی کریڈٹ انشورنس کمپنی اوئیلرہرمیس کی جانب سے سپلائی چین کے حوالے سےجاری کردہ  سروے کی رپورٹ کے مطابق وبائی دور کے بعد نئے سپلائرز کی تلاش میں یورپی اور امریکی کمپنیوں کے لئے  چین ایک اہم انتخاب ہے۔

اوئیلرہرمیس نے پانچ ممالک ،جرمنی ، امریکہ، برطانیہ ، فرانس اور اٹلی  میں تقریبا 1،200 کمپنیوں کا سروے کیا ، جن  میں آٹوموبائل ، ٹیلی مواصلات ، توانائی ، مشینری ، کیمیکل اور زرعی مصنوعات سمیت دیگر صنعتیں شامل ہیں۔ سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ چین نئے سپلائرز کی تلاش میں ان ممالک کی یورپی اور امریکی کمپنیوں کے لئے ایک اہم انتخاب ہے ۔خاص طور پر ، “بریگزٹ” کے بعد ، بہت سے برطانوی کمپنیاں نئے سپلائرز تلاش کرنے کے لیےچین کو اولین ترجیح مانتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here