چین نے وبا کے اس دور میں دنیا کے لیے اعتماد کی فضا پیدا کی ہے ۔ سابق کروشیائی صدر

0

 حال ہی میں کروشیا کے سابق صدر  اسٹیپن میسیک نےاپنے ایک مضمون  میں کہا کہ اس وقت یورپ کو وبا کی دوسری شدید لہر کا سامنا ہے۔ لیکن چین نے وبا کی روک تھام میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ چین نے ٹھوس اقدامات کے ذریعے ناصرف  اپنے ملک میں وبا پر قابو پایا بلکہ اس وبا سے متاثرہ دوسرے ممالک کو بھی مدد فراہم کی۔اس صورتِ حال میں  چین دنیا کی وا حد بڑی معیشت ہےجس کی شرح نمو  رواں برس مثبت رہی  اور وہ عالمی معیشت کی بحالی میں رہنما  کردار ادا کر رہا ہے۔
  اسٹیپن میسیک نےکہا کہ ۲۰۲۰ میں وسطی اور مشرقی یوریین ممالک نے چین کے ساتھ ” 17+ 1  تعاون” کے طریقہ کار  اور ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشئیٹو کے تحت تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا  جس سے تمام شرکا کو فائدہ ہوا۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY