چین کی ،امریکی حکومت سے اقتصادی اور تجارتی امور پرسیاست بند کرنے کی اپیل

0

امریکی اسٹاک ایکسچینج نیس ڈاق نے نومبر میں امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے جواب میں چار چینی کمپنیوں کو اپنے انڈیکس سے ہٹا دیا ۔ اس سے پہلے امریکی حکومت نے حکم جاری کیا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کو چینی کمپنیوں کے حصص کی تجارت میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

اس سلسلے میں ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چودہ دسمبر کو  ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ  اقتصادی اور تجارتی امور پر سیاست کرنا بند کرے ، قومی طاقت کا ناجائز استعمال نہ کرے،  اور قومی سلامتی کی آڑ میں غیر ملکی کمپنیوں پر دباو ڈالنے کی غلطی کو درست کرے۔ چینی حکومت  بھرپور انداز میں چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here