بحرین میں چینی ویکسین فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی

0

بحرین کی قومی خبر رساں ایجنسی کی ۱۳ دسمبر کی اطلاعات کے مطابق  بحرین کی قومی انتظامیہ برائے امور صحت نے مقامی مارکیٹ میں کووڈ-۱۹ کے لیے چائنا نیشنل فارماسوٹیکل  کی تیار کردہ کووڈ-۱۹ کے ویکسین کی فروخت  کی منظوری دی ہے۔

 بحرین کی قومی انتظامیہ برائے امور صحت  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فروخت  کے یے جس چینی ویکسین کومنظور کیا گیا ہے، وہ وائرل انفیکشن کے خلاف 86 فیصد مؤثر ہے ، اور اس کی  کووڈ-۱۹ کے اوسط اور شدید متاثرہ کیسز کی روک تھام کی شرح 100٪ ہے۔

  اس سے قبل بحرین  چین کے  سونوفرم گروپ کی  تیار کردہ ویکسین کے فیز III کے کلینیکل ٹرائل میں بھی شامل تھا۔ بحرین کے ولی عہد سمیت 7،000 سے زیادہ رضاکاروں نے اس ٹرائل میں حصہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here