چائنا فریٹ انڈیکس میں مسلسل 7 ماہ سے مثبت ترقی

0

تیرہ تاریخ کو چینی اکیڈمی آف ٹرانسپورٹ سائنس ریسرچ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں چین کا ٹرانسپورٹیشن پروڈکشن انڈیکس مجموعی طور پر مستحکم رہا جو چینی معیشت کی تیز رفتار بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔ نومبر میں چین کا ٹرانسپورٹیشن پروڈکشن انڈیکس 173.6پوائینٹ پر ریکارڈ کیا گیا جو مجموعی طور پر مستحکم کارکردگی ہے۔ فریٹ انڈیکس نےتیز رفتار ترقی کا رجحان جاری برقرار رکھا ہے ، جبکہ مسافروں کا انڈیکس بحالی کے رستے پر  گامزن ہے۔

واضح رہے کہ چین کا ٹرانسپورٹ پروڈکشن انڈیکس  ریلویز ، شاہرات ، آبی گزرگاہوں، اور سول ایوی ایشن کے ذریعے سفر کرنے والے  مسافروں  اور لے جائے جانے والے کارگو کےحجم کے ریکارڈ کی مدد سے مرتب کیا جاتا ہے اور یہ نقل و حمل کی صنعت کی مجموعی کار کردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY