اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کی دنیا سے”کلائمیٹ ایمرجنسی “کا اعلان کرنے کی اپیل

0

 اقوام  متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریز نے بارہ دسمبر کو ” کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ “سے خطاب کرتے ہوئے دنیا سے ” کلائمیٹ ایمرجنسی ” کا اعلان کرنے کی اپیل کی ۔

 انتونیو گوتریز نے کہا کہ پیرس معاہدے پر دستخط کو پانچ سال ہوگئے ہیں  لیکن دنیا ابھی تک درست راہ پر گامزن نہیں ہوئی ہے۔  کاربن ڈائی آکسائیڈ کی موجودہ سطح ریکارڈ بلندی پر  ہے۔ موجودہ  درجہ حرارت صنعتی دور سے پہلے کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ اگر یہ رحجان تبدیل نہ ہوا تو اس صدی میں درجہ حرارت  میں ۳ ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو گا جوکہ تباہ کن ہو گا۔

  انہوں نے تمام ممالک کے رہنماوں کو ” کاربن نیوٹرل” ہونے تک ہنگامی صورتِحال کا اعلان کرنے کے لئے کہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  اڑتیس ممالک میں اس صورتِ حال میں داخل ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ،امید ہے کہ دیگرممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔

انتو نیو گوتریس کا کہنا تھا کہ 2021میں اقوام متحدہ کا اہم ہدف رواں  صدی کے وسط تک ایک عملی اور  غیر جانبدار”عالمی لیگ” کا قیام ہوگا۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے  2030  میں دنیا میں  گرین ہاؤس گیسز کا اخراج 2010 کے مقابلے میں 45فیصد کم ہو نا  چاہیئے اور 2050 تک “کاربن کے صفر اخراج ” پر عمل ہونا چاہیئے۔

انہوں نے   ترقی یافتہ ممالک پرر زور دیا کہ وہ  2020 مِیں ترقی پزید ممالک کو ماحولیاتی فنڈ  کے ایک کھرب امریکی ڈالر کی  فراہمی کے وعدے کو  پورا کریں ۔ انہوں نے تمام ممالک سے ” کاربن نیوٹرل” کا عہد نبھانے کی اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here