اطالوی سائنسدانوں کا گزشتہ سال نومبر میں 4 سالہ بچے کے کووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے کا انکشاف

0

اطالوی سائنس دانوں کی ایک رپورٹ کے مطابق ، محققین نے گزشتہ سال نومبر میں ایک چار سالہ بچے میں کووڈ -۱۹ کا وائرس دریافت کیا تھا۔  جس کا مطلب یہ ہے کہ ممکنہ طور پر نومبر 2019 کے وسط میں ہی اٹلی میں نوول کورونا وائرس پھیل چکا تھا۔
مطالعاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  یہ چار سالہ بچہ  اکیس نومبر ۲۰۱۹  کو سانس لینے میں مسئلے کی علامات کے آغاز سے چار پانچ دن پہلے کووڈ-۱۹ کے وائرس سے متاثر ہو چکا تھا۔ اس بچے اور اس کے اہل خانہ کا بیرونِ ملک سفر کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ مارچ 2020 کے بعد سے ، اس تحقیق کے لئے استعمال ہونے والی لیبارٹری کو بند کردیا گیا ہے ، لہذا لیبارٹری میں اس سے حاصل کردہ نمونے سے انفیکشن ہونے کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کیا جاسکتا ہے۔ اس رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اٹلی میں وبا کے بڑے پیمانے پر پھوٹنے سے پہلے ہی نوول کورونا وائرس ملک کے شمالی حصے میں موجود تھا۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here