قومی سلامتی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات

0

گیارہ دسمبر کو ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی  مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کی ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک پر حکمرانی کے سلسلے میں قومی سلامتی کے کام کی اہمیت پر بے حد زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے دور میں قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے، ملکی تعمیر و ترقی کے تمام پہلوؤں میں قومی سلامتی  کے تصور کو شامل کیا جانا چاہیے اور معاشی اور معاشرتی ترقی  کی منصوبہ بندی میں بھی اس حوالے سے بے حد توجہ دی جانی چاہیے ۔ اس کے ساتھ ، بین الاقوامی سلامتی اور عالمی امن کو فروغ دینا چاہیے تاکہ چین کو ایک جدید، سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے مجموعی طور پر ایک سازگار ماحول قائم کیا جا سکے۔

اجلاس میں صدر شی جن پھنگ نے قومی سلامتی کی مضبوطی کے حوالے سے دس نکاتی ہدایات دیں جن میں قومی سلامتی کے امور پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مکمل قیادت کو یقینی بنانا، سکیورٹی کے لیے چینی خصوصیات کے حامل تصور کو اپنانا ، عوام کو اولین ترجیح دینا، ترقی اورسلامتی کو ہم آہنگ کرنا، سیاسی سیکیورٹی کو مضبوط کرنا،متعلقہ بین الاقوامی تعاون کو پوری طرح فروغ دینا ،قومی سلامتی کے نظام کی اصلاحات اور  بہتری کو جاری رکھنا اور  قومی سلامتی کے عملے کی تربیت کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY