سنکیانگ میں کبھی بھی سچے پیروکاروں کے ساتھ انتہا پسندوں کی طرح سلوک نہیں کیا گیا ۔ سنکیانگ کے امام مسجد

0

نو دسمبر کو سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے  کی حکومت  کی پریس کانفرنس میں بازو کورلا شہر کے اتحاد سڑک پر واقع اتحاد مسجد کے امام یمن جیانگ کریم نے ایک جاپانی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  سنکیانگ کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں  میں کبھی بھی سچے عقیدت مندوں کے ساتھ  انتہا پسندوں   کی طرح سلوک نہیں کیا گیا ۔کریم نے کہا کہ وہ گزشتہ بیس سال سے اس مسجد میں امامت کرررہے  ہیں  ۔ویغور قومیت، ہوئی قومیت اور  دونگ شیانگ قومیت سمیت سب  قومیتوں کے مسلمان اس مسجد میں عبادت کیلئے آتے ہیں  ۔ اس لئے اس مسجد کا نام  بھی اتحاد مسجد ہے ۔  ایک وقت تھا کہ سنکیانگ میں انتہا پسندوں  اور دہشت گردوں نے مذہب کی آڑ میں سادہ لوح لوگوں میں انتہا پسندی  پھیلائی۔ جس سے کئی عام لوگ  قاتل بن کر  دہشت گرد  کاروائیوں میں ملوث ہوگئے اور بڑی تعداد میں بے گناہ  شہریوں کو قتل کیا۔ مذہبی انتہا پسندی کے پھیلاؤ کو روکنے  ، دہشت گردی  اور تشدد کا مقابلہ کرنے، اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے  کے لئے سنکیانگ قانوں کے مطابق  انسدات دہشت گردی  اور  ڈی ریڈیکلائزیشن کا کام شروع کیا گیا۔کریم نے کہا کہ سنکیانگ میں   انسدات دہشت گردی  اور  ڈی ریڈیکلائزیشن  میں  کسی خاص مذہب یا مخصوص قومیت کو نشانہ نہیں بنایا  گیا اور  کبھی بھی سچے عقیدت مندوں کے ساتھ  انتہا پسندوں  کی طرح سلوک نہیں کیا گیا ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here