چین ویکسین کی فراہمی کے اپنے وعدے پورا کررہا ہے

0

متحدہ عرب امارات کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ملک کی وزارت صحت  نے نو تاریخ کو اعلان کیا کہ اس نے چین کے نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ کی تیار کردہ نوول کوروناوائرس ویکسین کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ دنوں ، چین سے کووڈ-19 کی  ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو پہنچیں۔ اس سے قبل چین کی تیار کردہ ویکسین کی 1.2 ملین خوراکیں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ پہنچی تھیں۔ 

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ حالیہ جی ٹونٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر یہ کہہ چکے ہیں کہ”ہم اپنے وعدے پورے کریں گے ، دوسرے ترقی پذیر ممالک کو مدد فراہم کریں گے ، اور ویکسین کی فراہمی کو ایک ایسا عوامی منصوبہ بنانے کی کوشش کریں گے جس کا استعمال تمام ممالک کے لوگ  کرسکتے ہوں اور اس کی قیمت بھی کم ہو۔ اب ، چین کی ویکسین کی تیاری و تحقیق  کی ہموار ترقی سے ، چین کا یہ وژن حقیقت بنتا جارہا ہے۔

تاہم ، ہمیشہ  سے کچھ مغربی سیاستدانوں اور میڈیا  میں ایسے عناصر موجود ہیں جن کو چین کی ویکسین کی تحقیق و ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور اس کے خلاف افواہیں پھیلاکر اپنے جیو پولیٹیکل مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔مثال کے طور پر ، جب ابھی چینی ویکسین انڈونیشیا پہنچی تو ، برٹش فنانشل ٹائمز نے ایک رپورٹ میں غلط دعوی کیا ہے کہ “سیاسی عوامل کی وجہ سے چینی ویکسین کا استعمال خطرناک ہے۔”

تاہم ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر چین اپنے وعدوں پر عمل کرتا رہےگا ، اقوام متحدہ اور ڈبلیو ایچ او کے اقدامات کی حمایت کرتا رہے گا ، تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا ، ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو ترجیح دے گا ، ویکسین کی مناسب ، متوازن اور معقول تقسیم کو فروغ دے گا ، اور مایوسی کے اندھیروں کو امید کی روشنی سے دور کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here