چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے 8 دسمبر کو معمول کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین-اقوام متحدہ امن و ترقی فنڈ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو سمینار بعنوان”کامیابیاں اور مواقع” منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں اقوام متحدہ کے 40 سے زائد رکن ممالک سمیت مختلف علاقوں اور خصوصی ایجنیسوں سے تعلق رکھنےکے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
چین-اقوام متحدہ کے امن و ترقی فنڈ کا اعلان صدر شی جن پھنگ نے 2015 میں اقوام متحدہ کی 70 ویں سالگرہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب چین نے اقوام متحدہ کے امور کی حمایت کے لئے فنڈ قائم کیا ، اس فنڈ کی مدد سے چین اور اقوام متحدہ کے درمیان عملی تعاون کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں ، چینی حکومت نے فنڈ میں مجموعی طور پر 100 ملین امریکی ڈالر فراہم کئے ہیں۔ جس سے ایشیاء ، افریقہ ، لاطینی امریکہ اور بحرالکاہل خطے کے 100 سے زیادہ ممالک اور علاقے مستفید ہوئے ہیں۔ اس فنڈ کی مدد سے امن سلامتی کے 95 سے زائد منصوبے شروع کئے گئے۔چاؤلی جیان نے اس بات پر زور دیا کہ جب دنیا اچھی ہوگی تو چین اچھا ہوگا اور جب چین اچھا ہوگا تو دنیا بہتر ہوگی۔