چینی وزارت خارجہ کی طرف سے امریکہ کے خلاف اجتماعی پابندیوں کا اعلان

0

آٹھ تاریخ کو  امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے  چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ  کے  چودہ نائب صدور کے خلاف پابندیوں کے اعلان کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے دس تاریخ کو کہا کہ امریکہ کی طرف سے ہانگ کانگ کو بہانہ بنا کر چین کے اندرونی امور میں مداخلت کی گئی ہے اور چین کی کلیدی مفادات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، چین نے ان اعلیٰ امریکی  عہدیداران، ارکان کانگریس اور غیر سرکار تنظیموں اور ان کے اہل خانہ پر اجتماعی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین نے امریکی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے عارضی دوروں کے لئے ویزا فری  پالیسی کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہوا چھون اینگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کو ختم کرے اور اپنے غلط فیصلے کو واپس لے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here