غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں چین کی سرحد پار تجارتی ترقی کی تحسین

0

چین امریکہ تجارتی تنازعات اور مشکل حالات کے باوجود چین کی غیر ملکی تجارت کی مستحکم ترقی نے نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر کو امید کا پیغام دیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 18 ماہ قبل کسی کو بھی یہ توقع نہیں تھی کہ چین کی برآمدات 2020 میں تمام ریکارڈ توڑ دیں گی ، لیکن حقیقت میں ایسا ہی ہوا۔ چین  کی جانب سے تازہ ترین معاشی اعداد و شمار کے اجرا کے بعد  ، غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے وباکے انسداد کے اقدامات اور مستحکم مالی پالیسیوں کی بدولت ،چین کی تیزی سے معاشی بحالی نے  عالمی معیشت کو امید افزا پیغام دیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس ، سی این این ، رائٹرز اور مرکزی دھارے میں شامل بہت سارے  ذرائع ابلاغ نے پہلے گیارہ ماہ میں چین کی درآمدات و برآمدات کے اعداد و شمار کو دیکھنے کے بعد ، لکھا  ہے کہ چین 2020 میں مثبت نمو کے ساتھ دنیا کی واحد بڑی معیشت ہوگی۔ وال اسٹریٹ جرنل نے آٹھ تاریخ کو ایک مضمون شائع کیا جس میں چین کی معاشی ترقی کی تحسین کی گئی ہے۔ سی این این نے کہا کہ 2021 میں عالمی معیشت کی ترقی میں چین کا ایک تہائی حصہ ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY