چین کے جنرل کسٹم ہاؤس کی جانب سے سات تاریخ کو شائع اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں چین میں اشیاء کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 29.04 ٹریلین یوان رہی ،جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ ہے اور اس میں مسلسل بہتری کا رجحان برقرار ہے۔
اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں چین کی بیرونی تجارت میں سات اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا۔جب کہ پہلے گیارہ ماہ میں چین کی برآمدات میں تین اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ درآمدات میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی واقع ہوئی۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک سے تجارت میں ایک اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔اس دوران آسیان چین کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی رہا ہے۔