چین کے خلائی تحقیقی مشن “چھانگ عہ -فائیو” کا ایک اور کارنامہ

0

چین کے خلائی تحقیقی مشن چھانگ عہ فائیو کے خلا میں تیرتے ہوئے دوحصے مقررہ جگہ پر ایک دوسرے کے ساتھ باہم مربوط ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  مشن کا “اسینڈر”  مقررہ طریقے کے مطابق “آربٹر رٹرنر” کے ساتھ جڑ گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین کا کوئی خلائی مشن اس طرح کی کامیابی اپنے نام کر رہا ہے۔

 چائنا نیشنل اسپیس ایجنسی (سی این ایس اے) کے مطابق حالیہ طے پانے والے مرحلے میں چاند پر جمع کیے گئے نمونے زمیں پر واپس لانے کے لئے خلائی جہاز پر منتقل کر دئیے گئے ہیں۔ چھانگ -عہ فائیو چینی خلائی تحقیق کی تاریخ کا ایک انتہائی پیچیدہ اور مشکل ترین مشن ہے ، نیز 40 سال سے زائد عرصے میں دنیا کا یہ پہلا مشن ہے جو چاند کی سطح سے نمونے زمین پر لائے گا۔ چانگ عہ فائیو مشن میں ایک آربٹر ، ایک لینڈر ، ایک اسینڈر  اور ایک رٹرنرشامل ہیں۔ اس مشن کا آغاز  24 نومبر کو کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here