حال ہی میں ،عوامی رائے جاننے والی ایک تحقیقی کمپنی اور کیمبرج یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر ایک سروے کروایا جس کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ چینی جواب دہندگان میں سے 68فیصد کا کہنا ہے کہ کووڈ -۱۹کی وبا پھیلنے سے اب تک چین میں معاشرتی ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ تناسب انٹرویو لینے والے تمام ممالک کے لوگوں میں سب سے زیادہ ہے۔روسی سیٹلائیٹ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی عوام نے وبا کے سامنے سب سے زیادہ مضبوط ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تیس جولائی سے چوبیس اگست 2020 تک ، اس سروے کے جائزہ کاروں نے 25 ممالک کےبالغوں سے انٹرویو کئے۔ سروے کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے پوری دنیا کے لوگوں پر اثر ڈالا ہے ، جس کے جواب میں کچھ ممالک میں لوگوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ کچھ ممالک میں اس کے برعکس لوگ تیزی سے ایک دوسرے سے دور ہو رہے ہیں۔
اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ چینی لوگوں نے اس وبا کے خلاف سب سے زیادہ مضبوط ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے بعد برازیل 64فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،اور تھائی لینڈ 51 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری طرف ، جن امریکیوں کا انٹرویو کیا گیا ان میں سے 19 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ وبا کے آغاز سے ہی امریکی عوام باہم متحد ہیں۔ جو انٹرویو کئے گئے ممالک میں سب سے کم شرح ہے۔ اس سروے میں شریک 55 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ان ملک معاشرتی ہم آہنگی زوال پذیر ہے۔