سنکیانگ کی دو اہم ریلوے لائنیں تکمیل کے قریب

0

سنکیانگ کے آلہ تھائی سے فو یون تک ریلوے لائن چھ تاریخ کو فعال ہو چکی ہے ،یوں شمالی سنکیانگ کی سرکل ریلوے لائن کی تکمیل ہوگئی ہے۔

شمالی سنکیانگ  کی سرکل ریلوے لائن نے ارومچی،بے تھون،آلہ تھائی ،فو یون اور چون دونگ سمیت دیگر علاقوں کو باہم مربوط کر دیا ہے جو سیاحتی وسائل کی دریافت ،علاقائی اقتصادی و سماجی ہم آہنگ ترقی کے فروغ اور عظیم مغربی دریافت کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ چھنگ ہائی کے گہ ار مو سے سنکیانگ کے کھورلہ تک ریلوے لائن نو دسمبر کو فعال ہوگی،یوں سنکیانگ تک ٹرانسپورٹ کی تیسری سب سے اہم ریلوے لائن مکمل طور پر فعال ہوگی جس سے سنکیانگ کے  جنوبی حصے کی ریلوے لائن کی صلاحیت کو مؤثر طورپر بلند کیا جائے گا اور آس پاس علاقوں کے وسائل کی دریافت اور اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here