تین دسمبر کو چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن کے سیکرٹری جنرل زاو زن شین نے بتایا کہ تیرہویں پنج سالہ منصوبے پر عمل درآمد کے دوران انسداد غربت کے تحت غریب علاقوں سے کل9.6 ملین افراد کی نقل مکانی کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے ، اور یہ تمام غریب آبادی غربت سے چھٹکارا حاصل کر چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق “تیرہویں پنج سالہ منصوبے” کے دوران ، چینی حکومت نے غربت کے خاتمے کے لئے کل چھ کھرب یوان کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ غریب علاقوں سے نقل مکانی کرنے والی آبادی کے لئے تقریبا 35،000 نئی رہائشی آبادیاں تعمیر کی گئی ہیں جہاں بائیس لاکھ ساٹھ ہزار رہائشی مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ان آبادیوں میں 6،100 سے زائد پرائمری اور سیکنڈری اسکول اور کنڈرگارٹن ، 12،000 سے زائد اسپتال اور کمیونٹی ہیلتھ سروس مراکز ،معمر افراد کے لیے 3،400 سے زائد فلاحی مراکز ، ثقافتی سرگرمیوں کے لئے 40،000 سے زائد ثقافتی مراکز قائم کئے گئے ۔ ، یہ تمام 9.6 ملین سے زائد افراد نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔