سنکیانگ میں روزگار کے تحفظ کے حوالے سے وائٹ پیپر کا اجرا

0

عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے حال ہی میں “سنکیانگ میں” کام اور روزگار کے تحفظ” کے حوالے سے  ایک وائٹ پیپر کااجرا کیا۔

وہائٹ ​​پیپر میں بتایا گیا ہے  کہ سنکیانگ روزگار کے فروغ کواہمیت دیتا ہے ، روزگار کیلئے تربیت میں اضافہ کرتا ہے ، روزگار کے چینلزاور روزگار کے مواقع بڑھانے  کو موثر اور فعال انداز میں توسیع دیتا ہے۔ان اقدامات کے بدولت روزگار کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ جاری ہے۔

وائٹ پیپر سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ برسوں میں ، سنکیانگ کے لیبر اور روزگار کی حفاظت کے لیے  پالیسی کے  نظام میں مزید بہتری آئی ہے ، روزگار کا  پیمانہ وسیع ہورہا ہے، روزگار کا ڈھانچہ زیادہ معقول ہوگیا ہے ، لیبر فورس کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے ، اور شہریوں اور ملازمین کی آمدنی میں مستقل طور پر اضافہ ہوا ہے۔ سن 2014 میں 2019 سے سنکیانگ میں مزدوروں کی کل تعداد 11.3524 ملین سے بڑھ کر 13.3012 ملین  ہوگئی ۔

کووڈ۔۱۹ کی  وبا کے منفی اثرات کے جواب میں ، سنکیانگ نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے منصوبے بنائے ہیں۔ وائٹ پیپر کے مطابق جون 2020 کے اختتام تک ، 552400 افراد نے 1.695 بلین یوآن کی روزگار کی سبسڈی سے فائدہ اٹھایا ہے، شہری علاقوں میں 339700 نئی ملازمتیں تخلیق کی گئیں ہیں اور 41800 نئے  نجی کاروبار پیدا ہوگئے ہیں۔

وائٹ پیپر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سنکیانگ کا قانون ملازموں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے ، اور ان  کے مساوی ملازمت کے حصول ، معاوضے ، آرام اور تعطیلات ، پیشہ ورانہ تحفظ ، مذہبی عقیدے کی آزادی ، اور اپنی اپنی بولی اور تحریری زبانیں استعمال کرنے کے مؤثر طریقے سے ضمانت دیتا ہے۔

وہائٹ ​​پیپر میں کہا گیا ہے کہ سنکیانگ متعلقہ قومی پالیسیوں اور اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرتا ہے ، بین الاقوامی لیبر اور انسانی حقوق کے معیارات کو فعال طور پر نافذ کرتا ہے ، اور تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ، جس نے ایک اعلی سطح اور وسیع معنوں میں بقا اور ترقی کے حق کو سمجھنے کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here