ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور ہانگ کانگ تجارتی ترقیاتی بیورو کے اشتراک سے پانچواں ” دی بیلٹ اینڈ روڈ ” سمٹ فورم تیس تاریخ کو منعقد ہوا ۔ دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والے شرکاء نے ” دی بلیٹ اینڈ روڈ” کی ترقی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وبا کے بعد کے دور میں معاشی بحالی پر غور و حوض کیا ۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایکزیکٹو کیری لام چھنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ نے بڑی تعداد میں باصلاحیت افراد کو جمع کیا ہے۔ اور اس کی فنانس ، تجارت ،لاجسٹک، قانون اور دیگر خدمات کی صنعتیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور ہانگ کانگ ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے مختلف منصوبوں کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے ۔
ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے دفتر کے کمشنر شیئی فونگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو عالمگیریت کے ساتھ مربوط ہو گا ، اور ایک اعلی معیار کے ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کی تشکیل کرے گا ، جس سے نئی قسم کی عالمگیریت مزید کھلی ، جامع اور متوازن ہو گی اور تمام فریق اس سے فائدہ حاصل کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ روایتی عالمگیریت کے تحت غیر متوازن ترقی کے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔
گزشتہ سات برسوں میں چین نے ” دی بیلٹ اینڈ روڈ’ سے وابستہ دوسرے شراکت داروں کے ساتھ دو ہزار سے زائد منصوبوں میں تعاون کیا ہے ۔
یاد رہے کہ ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” سمٹ فورم ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم بین الاقوامی کاروباری پلیٹ فارم ہے ۔پہلا فورم 2016 میں ہانگ کانگ میں ہوا تھا ۔