کووڈ۔۱۹ کے باوجود چین کی مالیاتی منڈی میں کھلے پن کا تسلسل جاری

0
Chinese flag in map

 پیپلز بنک آف چائنا  کے نائب صدر لیو گوئی پھنگ نے حال ہی میں ایک مالیاتی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ ایک اعلی ترقیاتی نمونے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے ایک اعلی درجے کے مالیاتی کھلے پن کو استعمال میں لایا جائے۔  کووڈ-۱۹ کی وبا نے چین کی مالیاتی منڈی کے کھلے پن  کی رفتار کو ہرگز متاثر نہیں کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں پیپلز بینک مالیاتی صنعت کے آزادانہ کھلے پن کو مثبت اور مستحکم طور پر فروغ دے گا۔ملکی اور بین الاقوامی دوہری گردش میں شریک متعدد مارکیٹ اکائیوں کے لئے بہتر مالیاتی خدمات  فراہم کرنے کی خاطر نظام اور پالیسی کے اعتبار سے مالیاتی صنعت کے کھلے پن کو آگے بڑھایا جائے گا۔ مالیاتی منڈیوں کے کھلے پن اور بنیادی تنصیبات کے درمیان ربط کو فروغ دیا جائے گا۔ چینی کرنسی آر ایم بی  کو ایک مضبوط عالمی کرنسی میں ڈھالنے کے عمل  کو آگے بڑھایا جائے گا ، جبکہ غیر ملکی تجارت ، سرمایہ کاری ،مالیات ، اور مالیاتی منڈی کے لین دین میں آر ایم بی کے استعمال کو بڑھایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here