بچے اب والدین کو گھر سے نہیں نکال سکیں گے:حکومت کا نیا قانون لانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کی تجویز پروالدین کے حقوق کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی، فوری طور پر آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں والدین اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس پرتبادلہ خیال خیال کیا گیا۔ والدین اوران کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس جاری کیا جائے گا، والدین بچوں اوران کے شریک حیات کو گھرسے بےدخل کرسکیں گے،آرڈیننس سے ان والدین کے حقوق کا تحفظ ہوگا جو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے کمزورطبقات کی مدد کے لیے کوشش کررہی ہے، آرڈیننس میں 3 چیزوں پرتوجہ دی جائے گی، مکان بچوں کی ملکیت ہے تو والدین کو بےدخل کرنے سے روکا جاسکے، مکان والدین کی ملکیت ہے تو بچوں اوران کی شریک حیات کو بےدخل کرسکیں گے۔

تجویز کے مطابق والدین 10 روزکے اندربچوں کو گھرسے بےدخل کرسکیں گے، وزیراعظم نے وزیرقانون کی تجویزکی منظوری دے دی،وزیراعظم نے فوری طورپر آرڈیننس کامسودہ تیارکرنےکی ہدایت کر دی ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here