مولانا فضل الرحمٰن کی شہباز شریف، مریم نواز سے تعزیت

0

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیرعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

پارٹی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جاتی امرا میں ن لیگی قیادت سے ملاقات کی اور شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر تعزیت کی۔

انہوں نے اس موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا بھی کرائی، ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد جاتی امرا کے باہر میڈیا سے بریفنگ میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملتان اور لاہور میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY