غربت کے خاتمے اور دیہی خوشحالی میں نجی کاروباری اداروں کے کردار کو آگے بڑھایا جائے گا، چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور خاتمہ غربت

0

گزشتہ پانچ سالوں میں ایک لاکھ پچانوے  سو  کاروباری اداروں نے غربت کے خاتمے میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں، اڑسٹھ ہزار نو سو غریب گاوں کی مدد  کی گئی ہے ، سات لاکھ ننانوے ہزار غریب لوگوں کو  ملازمت فراہم کی گئی ہے۔ان کی مدد سے غریب آبادی اپنی آمدن میں اضافہ کر کے غربت سے  نکل گئی ہے۔ “ہزاروں کاروباری اداروں کی جانب سے ہزاروں گاوں کی مدد” نامی غربت کے خاتمے کے اقدامات کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

غربت کے خاتمے کے اقدامات کی مدد سے انتہا ئی غربت کے مسئلے کو حل کیا گیا ہے۔ تاہم غربت کے خاتمے کے پیش رفت کو مضبوط بنانے، دیہی خوشحالی کو آگے بڑھانے اور مشترکہ خوشحالی کو عمل میں لانے کے لیے زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔اگلے مرحلے میں غربت کے خاتمے میں حاصل شدہ نتائج کو مضبوط بنانے اور دیہی خوشحالی کو آگے بڑھانے میں نجی کاروباری اداروں کے اہم کردار کو فروغ دیا جائےگا۔غریب علاقوں میں خصوصی صنعت کی ترقی کو آگے بڑھایا جائےگا ، غربت سے نکلنے والے شہریوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو بلند کیا جائےگا۔اور غربت سے نکلنے والے علاقوں کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی کو فروغ دینے کو زیادہ اہمیت دی جائےگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY