چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ستائیس تاریخ کو 17ویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اور انویسٹمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔
شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اور انویسٹمنٹ سمٹ علاقائی معاشی انضمام کو فروغ دینے کے لئے عملی پلیٹ فارم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں ، چین-آسیان تعلقات ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں تعاون کی سب سے کامیاب اور متحرک مثال بن گئے ہیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے زندہ ثبوت بھی ہیں ۔ مستقبل میں چین آسیان کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کے قیام کے لیے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے چار نکاتی تجاویز پیش کیں ، جن میں اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا ، ترقیاتی منصوبوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنا، تکنیکی جدت طرازی میں اضافہ کرنا اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو فروغ دینا شامل ہیں ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین بیرونی دنیا کے لیے اپنا دروازہ مزید کھولے گا ، ملکی اور بین الاقوامی معاشی روابط کو بڑھا ئے گا اور اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کی مشترکہ معاشی بحالی کے لیے اپنی بھر پور کوششیں کرے گا تاکہ آسیان سمیت دنیا کے سب ممالک اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ مستقبل میں چین اور آسیان کے مابین تعاون کی گنجائش مزید وسیع ہو گی ۔