ستائیس تاریخ کو تبت کے نا چھو شہر میں منعقدہ غربت کے خاتمے کے ثمرات کے بارے میں پریس کانفرنس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں نا چھو شہر کے گیارہ کاونٹیز سے غربت کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
تبت کے نا چھو شہر کی سطح سمندر سےاوسط بلندی 4500 میٹر سے زیادہ ہے۔ انتہائی سردی اور آکسیجن کی کمی سمیت خراب موسمی صورتحالی کی وجہ سے وہاں سے غربت کا خاتمہ کافی مشکل تھا ۔نا چھو شہر کے تمام قومیتوں کے سرکاری اہلکاروں اور شہریوں نے مل کر صنعت کی ترقی کو آگے بڑھایا ، کسانوں اور چرواہوں٘ کو منتقل کر کے ملازمت فراہم کی ،بنیادی تنصیبات کو بہتر بنایا ۔ ان اقدامات سےشمالی تبت کے مرتفع علاقے میں ہزاروں سال سے جاری غربت کی صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں نا چھو شہر میں غربت کے خاتمے کے 431 صنعتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا۔ تین لاکھ نو ہزار کسانوں اور چرواہوں کے لئے پینے کے پانی کے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ گیارہ کاونٹیز کے درمیان روڈ کی تعمیر کی گئی ہے۔ فور جی انٹرنیٹ کی 1164 گاوں اور بجلی کی چار لاکھ پچیس ہزار افراد تک رسائی کی گئی ہے۔ غربت کے خاتمے کے منصوبوں کے ٹھوس نتائج نکلے ہیں۔