روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ چین میں کووڈ۔۱۹ ویکسین کی دستیابی کی صورت میں ، ترکی دسمبر سے ملک میں شہریوں کے لیے ویکسی نیشن شروع کر سکتا ہے۔ ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ترکی دسمبر میں چین کی کھہ شنگ بائیولوجیکل کمپنی سے کووڈ-۱۹ ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں خریدے گا۔
ترک پارلیمان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ہم روس ، چین ، امریکہ اور دیگر ممالک میں ویکسین کی تیاری کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور پہلے ہی ویکسین کی فراہمی سے متعلق اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ ماہ ویکسین کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔