اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے چینی پالیسی کے تحقیقاتی دفتر کی ڈائیریکٹر مارگیٹ مولنر کا کہنا ہے کہ دنیا کی دوسری معیشت کی حیثیت سے چینی معیشت کووڈ-۱۹ وبا کے چیلنج کے بعد تیزی سے بحال ہوئی جو دنیا کے لیے بہت اہم ہے۔
مارگیٹ مولنر نے کہا کہ چین وبا کے خلاف عالمی مہم میں مدد و تعاون کرتا رہا ہے اور چین نے دوسرے ممالک کو بڑی تعداد میں انسداد وبا اور ٹیلی کمیوٹنگ کےلیے درکار ضروری سازوسامان فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ چین نہ صرف دوسرے ممالک کو مصنوعات فراہم کرتا رہے گا بلکہ خام مواد اور اشیائے ضروریہ کی مانگ بھی دنیا کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
حال ہی میں دستخط کیے جانے والے آر سی ای پی کے حوالے سےمارگیٹ مولنر نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط علاقائی و عالمی تعاون کی اہمیت کے عکاس ہیں۔