چینی صدر شی جن پھنگ کی جو بائیڈن کو امریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

0

پچیس نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے جو بائیڈن کو امریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کی مثبت  و مستحکم ترقی کا فروغ ناصرف دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتا ہے،بلکہ عالمی برادری کی مشترکہ خواہش بھی ہے۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین عدم تنازعہ ، عدم تصادم اور  باہمی احترام کی بنیاد پر  تعاون کو فروغ دیں گی ، اور اختلافات سے نمٹیں  گےتاکہ چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم طور پر مضبوط بنایا جاسکے اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ امن و ترقی کے عظیم نصب العین کو فروغ دیا جاسکے۔

اسی دن ، چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے کملہ ہیرس کو امریکہ کی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here