چین کی انسدا د غربت میں نمایاں کامیابیاں ، عالمی برادری کی بھرپور پزیرائی کا سلسلہ جاری

0

تیئیس نومبر کو چین کے صوبہ گوئی جو نےغربت زدہ تمام کاونٹیوں سے غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا۔ اس طرح  چین میں قومی فہرست میں شامل تمام 832  کاونٹیوں کو غربت سے نجات دلا دی گئی ہے۔  زرعی ترقی کے بین الاقوامی فنڈ کے ایشیاء پیسیفک بیورو کے ڈائریکٹر بریٹ نے 24 تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے انسداد غربت میں چین کی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی  ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ گہرا تعاون جاری رکھا جائے گا ، چین کے کامیاب تجربات کا بین الاقوامی سطح پر تبادلہ کیا جائے گا  اور دو ہزار تیس کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو فروغ دیا جائے گا۔

بریٹ کے خیال میں چین کی کامیابی کی تین بنیادی وجوہات ہیں ۔اول ، انسداد غربت کی موئثر پالیسی سازی۔ دوم، ٹیکنالوجی  میں جدت سے استعداد کارمیں بہتری ۔ سوم ، زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے دیہی بنیادی انفراسڑکچر میں سرمایہ کاری۔ بریٹ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے  جلدحصول میں چین  کی انسددا غربت مہم کا ایک نمایاں کردار ہے۔  چین سے غربت کے خاتمے کا تجربہ ایک ایسا خزانہ ہے جس کا حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر تبادلہ کیا گیا ہے ۔ عالمی فنڈ مستقبل میں چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا ، اور چین کے ساتھ تعاون کے ایک نئے درجے کا منتظر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY