چینی صدر شی جن پھنگ نےسترہ سے بائیس نومبر تک برکس ممالک کے بارہویں سربراہ اجلاس ، اپیک کے ستائیسویں غیر رسمی سربراہ اجلاس اور جی 20 کی پندرہویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کی اور اہم خطابات کیے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے انٹرویو میں چینی صدر شی جن پھنگ کی ان سربراہی کانفرنسز میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ سلسلہ وار اہم تصورات اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نےموجودہ پیچیدہ عالمی تبدیلیوں کے پیش نظر، وسیع بین الاقوامی تصورات کو پراعتماد اور پرسکون انداز سے پیش کیا۔ انہوں نے برکس ممالک، اپیک اور جی 20 گروپ کی تاریخی حیثیت و ارتقا کو واضح کیا اور انسداد وبا اور اقتصادی و سماجی ترقی کی ہم آہنگی کے فروغ ، “وبا کے بعد کے دور” میں بین الاقوامی نظام کی تشکیل اور عالمی معاشی نظم و نسق کو مضبوط بنانے سمیت دیگر اہم امور پر عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیئیس تجاویر پیش کی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، شی جن پھنگ نے چین کی نئی ترقی کے تصور پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ چین کھلے پن کو مزیدوسعت دے گا۔