چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا انسداد وبا میں عالمی اتحاد و تعاون پر زور

0

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیس تاریخ کو وبا کے بعد  دنیا کی تعمیر نو کے حوالے سے  گلوبل تھنک ٹینک کانفرنس سے خطاب کیا۔اُن کے خطاب کا موضوع رہا “ایک بہتر مستقبل کے لیے اتحاو و تعاون کی مضبوطی”۔  

وانگ ای نے کہا کہ جلد ہی اختتام پزیر ہونے والا سال 2020  انسانیت کی تاریخ میں درج کیا جائے گا۔ کووڈ-۱۹ کے وبا ئی اثرات  اور گزشتہ صدی میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ایک دوسرے  سے جڑی ہوئی ہیں ، اور بین الاقوامی صورتحال ایک نئی شکل میں ڈھل چکی ہے۔ مشکلات اور بحرانوں سے نمٹنے میں انسان مسلسل ترقی کرتا چلا آرہا ہے۔ مختلف ممالک کو آفات سے سبق سیکھنا چاہیئےاور ان سے نمٹنے کی جدوجہد میں اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سماج کے ایک بہتر مستقبل کی خاطر ہاتھ ملانے کی ضرورت ہے۔

وانگ ای  نے کہا کہ تمام ممالک کو وبائی صورتحال پر فوری اور حتمی فتح پانے کے لئے اتحاد اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہئے ،  کثیرالجہت پسندی ، رابطوں کو مزید تقویت دینا چاہئے اور عالمی نظم و نسق کے نظام کو مستقل طور پر بہتر بنانا چاہئے ،  کھلے پن اور انضمام کو مزید مضبوط بنانا چاہئے ، اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے ، مشاورت اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بناناچاہئے اور مشترکہ طور پر علاقائی امن و ترقی کا تحفظ کرنا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here