چینی معیشت کی بحالی عالمی معیشت کے لیے مفید ہے، چینی وزارت خارجہ

0

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے انیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی معیشت کا استحکام اور بحالی بلا شبہ عالمی معشیت کے لیے بے حد مفید ہے۔اس سے عالمی معیشت کی بحالی کو نئی  قوت محرکہ ملے گی۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے حال ہی میں اندازہ لگایا ہے کہ سال دو ہزار بیس میں دنیا کی پہلی پچاس معیشتوں میں سے صرف چین سمیت چار معیشتوں کے فی کس جی ڈی پی میں مثبت اضافہ ہوگا۔دو ہزار چوبیس تک چین کا فی کس جی ڈی پی دگنا ہو جائے گا اور دو ہزار پچیس تک چین کا فی کس جی ڈی پی دنیا بھر میں سترویں نمبر پر آجائے گا۔اس حوالے سے چاؤ لی جیان نے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ عالمی برادری چینی معیشت سے پرامید  ہے اور اس کی جانب چین کی معاشی و سماجی ترقی کو خوب سراہا گیاہے۔انہوں نے کہا  کہ چین عالمی مارکیٹ میں شامل ہونے کی مثبت طور پر  کوشش کرے گا، بیرونی ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید  گہرا کرے گا اور عالمی معشیت کی بحالی اور ترقی کے لیے زیادہ مواقع فراہم کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here