چین کی وزارت تجارت کے زیرِ اہتمام منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارتی ترجمان گاؤ فنگ نے جامع اور ترقی پسند ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ معاہدے، سی پی ٹی پی پی میں چین کی شمولیت کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کا جواب دیتےہوئے کہا کہ اس حوالے سے چین کا رویہ مثبت اور کھلے پن کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، کھلے پن ، شفافیت اور باہمی مفادات کے تحت آزاد علاقائی تجارت کےنظام کے قیام کی حمایت کرتا ہے ۔ عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق ہونے والے کسی بھی علاقائی آزاد تجارتی معاہدے کے لیے جو کھلا ، جامع اور شفاف ہو نیز معاشی عالمگیریت اور علاقائی معاشی یکجہتی کو فروغ دینے میں مدد گار ہو ۔ چین ان سب کا استقبال کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ تمام جماعتیں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو برقرار رکھیں گی اور تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی ، تاکہ مشترکہ مفادات اور مشترکہ ترقی کا حصول ممکن ہو ۔