بیجنگ میں اپیک چائنا سی ای او فورم ۲۰۲۰ کا انعقاد

0

 اپیک چائنا سی ای او فورم ۲۰۲۰ ، ۱۹ نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اپیک بزنس کونسل اور چین کے کاروباری حلقوں سے وابستہ  تقریباً  300 افراد نے فورم میں شرکت کی۔ 
فورم کا انعقاد چینی کونسل برائے فروغِ بین الاقوامی تجارت ،چین کے چیمبر  برائےبین الاقوامی تجارت اور  اپیک کی چین بزنس کونسل نے کیا۔ فورم کا موضوع  “ڈیجیٹل پیداوار “ہے ۔ فورم کے شرکا  نےنئے عہد میں پیداواری صلاحیت کے فروغ میں  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چینی کونسل کے سربراہ گاو یون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایشیاء -بحر الکاہل کے خطے کی سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے ، چین ہمیشہ ایشیاء- بحر الکاہل تعاون کا سب سے سرگرم حامی اور اس پر عمل کرنے والا ملک رہا  ہے۔ کثیرالجہت معاشی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم قوت کی حیثیت سے ، ایشیا -بحر الکاہل کے کاروباری حلقوں کو  ترقی کے رجحان کے مطابق  کثیرالجہتی تجارتی نظام پر قائم رہنا  اور علاقائی معاشی تعاون کومضبوط  کرنا چاہئیے۔ڈیجیٹل معیشت کو بطور “انجن” استعمال کرتے ہوئے خطے میں “ڈیجیٹل سلک روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا چاہیے اور عالمی معاشی انتظام و انصرام کو بہتر  بنانے اور اس نظام  میں اصلاحات کو فروغ دینا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here